فلسطینی اپنے گھروں کے ملبے پر افطاری کرنے پر مجبور

, اپنے گھروں کے ملبے پر افطاری کی فلسطینیوں کی تصاویر اور ویڈیوزسوشل میڈیا پر صارفین کی توجہ کا مرکز

مقبوضہ بیت المقدس : اسرائیلی افواج کے ظلم اور بربریت کا سامنا کرنے والے نڈر فلسطینی عوام بھی رمضان کی برکتیں اور رحمتیں سمیٹنے میں مصروف ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق غزہ میں ماہ صیام کے موقع پر رواں سال کچھ خاص تیاریاں تو دکھائی نہ دیں البتہ فلسطینیوں نے ان مشکل حالات میں بھی روزے نہیں چھوڑے۔اسرائیلی افواج کے ہاتھوں تباہ ہونے والے اپنے گھروں کے ملبے پر رمضان المبارک کی افطاری کرتے فلسطینیوں کی تصاویر اور ویڈیوزسوشل میڈیا پر صارفین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔یہ صیہونی طاقتوں اور ان کے ہمنواں کیلئے پیغام ہے کہ ان کے حوصلے ظلم سے توڑے نہیں جاسکتے۔

تاریخ اشاعت : پیر 20 مئی 2019

Share On Whatsapp