حکمراں جماعت بی جے پی نے انتخابات میں بھاری کامیابی کا دعویٰ کر دیا

انتخابات میں ووٹروں کی حمایت سے مثبت اشارے ملے ہیں ،اپوزیشن جماعتیں ناکام ہوگئیں،ترجمان بی جے پی

نئی دہلی : بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی سیاسی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی نے پارلیمانی انتخابات میں اپنے واضح کامیابی حاصل کر لینے کا اعلان کر دیا ہے اورکہاہے کہ انتخابات میں ووٹروں کی حمایت سے مثبت اشارے ملے ہیں اور اپوزیشن جماعتوں کی الزامات سے بھری انتخابی مہم بظاہر ناکام رہی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پارٹی نے یہ اعلان سات مراحل پر مشتمل پارلیمانی الیکشن کی 19 مئی کو تکمیل کے بعد کیا۔
ووٹوں کی گنتی 23مئی کو شروع ہو گی۔ بی جے پی کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ اٴْن کی پارٹی آسانی کے ساتھ اگلی حکومت قائم کرنے میں کامیاب ہو جائے گی۔ ترجمان کے مطابق انتخابات میں ووٹروں کی حمایت سے مثبت اشارے ملے ہیں اور اپوزیشن جماعتوں کی الزامات سے بھری انتخابی مہم بظاہر ناکام رہی۔

تاریخ اشاعت : پیر 20 مئی 2019

Share On Whatsapp