فلم انڈسٹری کی مکمل بحالی کیلئے مستقل مزاجی کیساتھ سنجیدگی سے کام کرنے کی ضرورت ہے جا وید شیخ

لاہور : سینئر اداکار جاوید شیخ نے کہا ہے کہ کسی فلم کی کامیابی سے ہم یہ نتیجہ نہیں نکال سکتے کہ فلم انڈسٹری دوبارہ سے بحال ہو گئی ہے بلکہ انڈسٹری کی مکمل بحالی کیلئے مستقل مزاجی کیساتھ سنجیدگی سے کام کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ میری خواہش ہے کہ پاکستان فلم انڈسٹری جلد سے جلد اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کر لے مگر حقیقی طور پر فلم انڈسٹری کو بحران سے نکلنے کے لئے مزید وقت درکار ہے اور تب جا کر ہم بالی ووڈ انڈسٹری سے بھرپور مقابلہ کرنے کی پوزیشن میں ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے بہت سارا وقت ضائع کر دیا ہے اور اب ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم مستقل مزاجی کے ساتھ فلم انڈسٹری کی بحالی کے لئے سنجیدگی سے کام کرنے کی ضرورت ہے

تاریخ اشاعت : پیر 20 مئی 2019

Share On Whatsapp