فلم’’بک سمارٹ‘‘ 24مئی کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی

لا س اینجلس : ہالی وڈ کامیڈی فلم’’بک سمارٹ‘‘ 24مئی کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔ذرائع ابلاغ کے مطابق کامیڈی فلم ’’بک سمارٹ‘‘ کا دو روز قبل آخری ٹریلر جاری کیا گیا،فلم 24 مئی کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔ فلم کی کہانی دو ایسی سہیلیوں پر مبنی ہے جنہیں اچانک یہ خیال آتا ہے کہ انہوں نے اپنی کم عمری کے دور میںفن و تفریح کے سنہری مواقع کھودیئے تھے ،پھر وہ جوکام وہ گزرے لمحات میں نہیں کر سکیں وہ ایک رات میں کرنے کا فیصلہ کرتی ہیں۔ فلم کی کاسٹ میں کیٹلین ڈیور،بینی فیلڈسٹین ،جیسکا ویلیمز،ول فورٹ ،لیسا کڈرو اور جیسن سوڈیکس شامل ہیں،فلم کے ہدایت کاراولیویا وائلڈ ہیں۔

تاریخ اشاعت : پیر 20 مئی 2019

Share On Whatsapp