زوئی سلڈانا فلم ’’کی ہول گارڈن ‘‘ میں مرکزی کردار ادا کریں گی

لاس اینجلس : ہالی وڈ اداکارہ زوئی سلڈانا فلم ’’کی ہول گارڈن ‘‘ میں مرکزی کردار ادا کریں گی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ زوئی سلڈانا رومانوی فلم ’’کی ہول گارڈن ‘‘ میں اہم کردار ادا کریں گی جبکہ فلم کی ہدایتکاری اداکارہ کے شوہر مارکو پیر یگو سلڈانا کریںگے۔ فلم کی کہانی ایک ایسے لڑکے اور لڑکی کے گرد گھومتی ہے جو اپنے پیار کو پانے کی جدوجہد کرتے ہیں جو امریکہ کی جنوبی سرحد کی تقسیم کے وقت الگ ہوگیا تھا جبکہ فلم کی کاسٹ جولی ہارن، روبرٹ کریوس، پیر یگو سلڈانا اور الیکسنڈرامیلچن شامل ہیں۔

تاریخ اشاعت : پیر 20 مئی 2019

Share On Whatsapp