Man Arrested After Amazon Alexa Called Police

ایمزون الیکسا نے پولیس کو فون کر کے عورت پر تشدد کرنے والے کو پکڑوا دیا

پولیس نے ایک شخص کو اپنی دوست پر تشدد اور قتل کی  دھمکی دینے  کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔پولیس کو اس تشدد کے بارے میں ایمزون الیکسا کی ایک فون کال کی وجہ سے پتا چلا تھا۔
28 سالہ ایڈوارڈو باروس ، نیو میکسیکو میں اپنے گھر میں بیٹھا کہ  اپنی دوست کے فون میں آنے والے ٹیکسٹ میسج کی وجہ سے غصے ہوگیا۔ اسے لگا کہ اس کی دوست اس سے بے وفائی کر رہی ہے۔


2 جولائی کو ہونے والا یہ جھگڑا تشدد میں بدل گیا، جس کے بعد باروس نے  اپنی دوست کی طرف پستول کر کے اسے قتل کی دھمکی بھی دی۔ اسی دوران اس نے اپنی دوست سے پوچھا کہ کیا تم نے شیرف کو کال کی ہے؟ خوش قسمتی سے سمارٹ سپیکراور وائس پاورڈ ورچوئل اسٹنٹ ، ایمزون الیکسا، نے جملے کو کمانڈ سمجھا اور 911 کال ملا دی۔ بعد میں911  نے جب عورت کو کال کی تو باروس نے 911 کا نمبر دیکھ کر فون پھینک دیا اور عورت پر تشدد کرنے لگا۔خوش قسمتی سے پولیس وقت پر موقع پر پہنچ گئی اور باروس کو گرفتار کر لیا۔پولیس نے عورت اور اس کی بیٹی کو مکان سے نکال لیا اور باروس کو گرفتار کرلیا۔ باروس پہلے بھی  ایک مقدمے میں مطلوب تھا۔

تاریخ اشاعت : منگل 11 جولائی 2017

Share On Whatsapp