Can You Spot The Leopard In This Tree?

اس تصویر میں درخت پر ایک چیتا چھپا ہوا ہے۔ کیا آپ اس کی نشاندہی کر سکتےہیں؟

اس تصویر میں نظر آنے والے درخت پر ایک چیتا بھی ہے، جس کا پتا لگانا کافی مشکل ہے۔تصویر میں چیتا درخت کی شاخوں پر لٹکتے امپالا(افریقا کا ایک ہرن) کو کھانے کی کوشش کر رہا ہے لیکن وہ مکمل طور پر ماحول کےمطابق کیموفلاج ہے۔درخت  کی طرف سے دیکھنے سے پہلی نظر میں چیتا کہیں محسوس نہیں ہوتا تاہم چیتا درخت کے تنے پر اوپر چڑھنے کی  کوشش کر رہا ہے۔


یہ تصویر جرمنی کے وائلڈ لائف فوٹوگرافر انگو گرلاچ نے بنائی ہے۔ 64سالہ انگو کا کہنا ہے  چیتا جمپ لگاکر درخت پر چڑھ کر امپالا کو کھانے کی کوشش کر رہا ہے۔ درخت کی شاخوں میں ادھ کھایا امپالا لٹک رہا ہے۔انگو کا کہنا ہے کہ یہ چیتا کافی شرمیلاتھا۔ اس تصویر کو بنانے کے لیے اسے 5 گھنٹوں تک چھپ کر انتظار کرنا پڑا۔انگو کا کہنا ہے کہ چیتوں کے لیے خود کو ماحول میں چھپانا کافی ضروری ہے۔اس سے انہیں شکار کرنے میں مدد ملتی ہے۔

تاریخ اشاعت : منگل 11 جولائی 2017

Can You Spot The Leopard In This Tree?
Share On Whatsapp