Piggyback Helmet Allows Children To 'drive' Parents

پیگی بیک ہیلمٹ سے بچے اپنے والدین کو ڈرائیو کر سکیں گے

نیویارک کی ایک کمپنی نے  ایک غیر معمولی ہیلمٹ بنایا ہے، جس کی بڑے پیمانے پر تیاری کے لیے وہ سرمایہ کاروں کی راہ دیکھ رہی ہے۔اس ہیلمٹ سے بچے اپنے والدین کو ڈرائیو کر سکیں گے۔
پیگی بیک ڈرائیور ایک ہیلمٹ پر مشتمل ہے جس میں ایک ہینڈل بار بھی ہے، جس سے بچے سٹیئرنگ کا م لے  لیتے ہیں۔ہیلمٹ میں ایک وائبریشن سسٹم بھی ہے، جس سے ہیلمٹ پہنے والدین کو پتا چلتا ہے کہ بچے انہیں کس سمت میں دوڑانا چاہتے ہیں۔

ہیلمٹ میں ایک ٹربو بٹن ے، جس کو دبانے سے ہیلمٹ سے آواز نکلتی ہےا ور روشنیاں جلتی بجھتی ہیں۔ ہیلمٹ میں سگنل اور ہارن کے فیچر بھی ہیں۔
اس ہیلمٹ کے موجد نے ایک ڈیمو ویڈیو میں ہیلمٹ کے کام کرنے کا طریقہ بیان کیا ہے تاہم موجد کا کہنا ہے کہ وہ ابھی تک اس ہیلمٹ کی بڑے پیمانے پر تیاری کے لیے سرمایہ کاروں کو تلاش کر رہے ہیں۔

تاریخ اشاعت : منگل 11 جولائی 2017

Share On Whatsapp