Most Push Ups In One Hour - Guinness World Records

ایک گھنٹے میں زیادہ سے زیادہ پش اپ کا گینیز ورلڈ ریکارڈ

چارلٹن ولیم میں ایک گھنٹے میں زیادہ سے زیادہ پش اپ لگانے کا مردوں کا نیا عالمی ریکارڈ بنا لیا ہے۔چارلٹن نے اس سے پہلے 2015 میں 2220 پش اپ لگا کر بھی یہ ریکارڈ بنایا تھا۔
مغربی آسٹریلیا میں واقع اپنے آبائی ٹاون کے  باڈی  کلب فٹنس  سنٹر چارلٹن نے اپنے ہی ریکارڈ کو 2392 پش اپ سے توڑ دیا۔
ایک گھنٹے کی جان توڑ محنت سے چارلٹن نے نہ صرف یہ زبردست ریکارڈ بنایا بلکہ انہوں نے اس تمام دورانیے میں پش اپ کو بھی بالکل درست رکھنے کی کوشش کی ۔

ریکارڈ بنانے کے دوران   وقت کے معاملے میں چارلٹن کو بالکل بھی کوئی وقفہ نہیں دیا گیا لیکن چند منٹوں کے بعد چارلٹن نے چند سیکنڈ کے لیے رک کر سانس ضرور بحال کی تھی۔ریکارڈ بنانے کے لیے چارلٹن کو اتنا نیچے جانا تھا کہ اُن کی ہتھیلیاں 90 ڈگری  کا زاویہ بنائیں۔ گنیز ورلڈ ریکارڈ کے نمائندہ کو صرف وہی پش اپ گننی تھی جو معیار کے مطابق ہوں۔چارلٹن نے اس ریکارڈ کے لیے مجموعی طور پر 2682 پش اپ لگائیں تھیں۔

تاریخ اشاعت : منگل 11 جولائی 2017

Share On Whatsapp