Umbrella-sharing Company Reports Nearly 300,000 Stolen

3 لاکھ چھتریاں چوری کرا کر بھی چینی کمپنی کو چین نہیں آیا۔ مزید 3 کروڑ چھتریاں خریدی جائیں گی

بائیک شیئرنگ کے کاروبار سے متاثر ہوکر ایک چینی کمپنی نے چھتریاں کرائے پر دینے کا کاروبار شروع کیا۔ کمپنی نے 3 لاکھ چھتریوں سے یہ کاروبار شروع کیا، جو تقریباً ساری ہی چوری ہو گئیں ہیں۔
شیئرنگ ای امبریلا  کے بانی ژہاؤ شوپنگ  کہنا ہے کہ شینزن میں قائم کمپنی کو  3 لاکھ چھتریوں سے شروع کیا گیا تھا۔ یہ چھتریاں شنگھائی، نانجنگ، گوانگزہو اور نانچنگ سمیت 11 شہروں میں کمپنی کے سنٹروں پر رکھی گئی لیکن چند ہفتوں بعد ہی چوری ہوگئیں۔


امبریلا شیئرنگ سروس کو چلانے کے لیے کمپنی نے 2.79 ڈپازٹ  کے ساتھ آدھے گھنٹہ استعمال کی قیمت 7 سینٹ رکھی تھی۔ ایک چھتری واپس نہ آنے کا مطلب ہے کہ کمپنی کو 8.82 ڈالر کا نقصان ہوا۔
ژہاؤ  کا کہنا ہے کہ  وہ اپنا کاروبار ترک نہیں کریں گے بلکہ وہ اپنے طریقہ کار میں تبدیلیاں کریں گے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اس سال کے آخر تک وہ 3 کروڑ چھتریوں کی فراہمی کو یقینی بنا کر چین کے دوسرے شہروں میں بھی کاروبار کو پھیلائیں گے۔

تاریخ اشاعت : منگل 11 جولائی 2017

Share On Whatsapp