صنم جنگ نے ڈرامہ سیریل’’مان ہوتا ہے ‘‘ سے واپسی اختیار کر لی

اسلام آباد ۔ : پاکستانی میزبان و ادکارہ صنم جنگ نے ڈرامہ سیریل’’مان ہوتا ہے ‘‘ سے دوبارہ اداکاری کے شعبے میں واپسی اختیار کر لی۔ ڈرامہ سیریل’’ دل مضطر‘‘ سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ صنم جنگ نے نجی ٹی وی چینل کے ڈرامہ سیریل ’’مان ہوتا ہے ‘‘ سے واپسی اختیار کر لی، ڈرامہ میں عفان وحید اور زاہد احمد ان کے ہمراہ دکھائی دیں گے۔ آن ائیر کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔

تاریخ اشاعت : بدھ 15 مئی 2019

Share On Whatsapp