فرانس میں کانز فلم فیسٹیول کا آغاز ہو گیا

پیرس : فرانس میں 72ویں کانز فلم فیسٹیول کا آغاز ہو گیا ہے،میلے کا افتتاح پہلی بار ہارر فلم سے کیا گیا۔میلے کی انتظامیہ کے مطابق21 فلمیں گولڈن پام کی دوڑ میں شامل ہیں۔ افتتاحی تقریب میں ایک امریکی ڈراؤنی مزاحیہ فلم’’دی ڈیڈ ڈونٹ ڈائی‘‘دکھائی گئی۔ ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ اس میلے کا افتتاح کسی ہارر کامیڈی فلم سے ہوا ہے۔ کانز فلم فیسٹیول کے ایوارڈز کو یورپی آسکرز بھی کہا جاتا ہے۔ اس مرتبہ میلے کی جیوری کی صدارت میکسیکو کے فلمساز آلجنڈرو گونزیلز کر رہے ہیں۔14مئی سے شروع ہونے والا یہ میلہ 25 مئی تک جاری رہے گا۔

تاریخ اشاعت : بدھ 15 مئی 2019

Share On Whatsapp