فلم ’’دُرج ‘‘کوپاکستان میں ڈسٹیبوٹرز نہ ملنے پر مشکلات کا سامنا

اسلام آباد : پاکستانی اداکار و ہدایت کار شمعون عباسی کی فلم ’’دُرج ‘‘کوپاکستان میں ڈسٹیبوٹرز نہ ملنے پر مشکلات کا سامنا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق فلم ’’دُرج ‘‘ رواں سال 11اکتوبر کو برطانیہ، امریکا، کینیڈا، متحدہ عرب امارات، کویت، بحرین عمان اور قطر سمیت دیگر متعدد ممالک میں ریلیز کی جائے گی لیکن پاکستان میں ڈسٹیبوٹرز نہ ملنے کی وجہ سے نمائش کے لئے پیش نہیں کی جائے گی۔ فلم میں شمعون عباسی نہ صرف اداکاری کر رہے ہیں بلکہ اس کی کہانی اور ہدایت کاری بھی انہوں نے دی ہے۔ فلم کی کاسٹ میں اداکارہ شیری شاہ، مائرہ خان، نعمان جاوید اور دیگر اداکار شامل ہیں۔

تاریخ اشاعت : بدھ 15 مئی 2019

Share On Whatsapp