لوگوں کے لئے بننا چھوڑ دیا ہے، میسی ولیئمز

لاس اینجلس : امریکی ٹی وی سیریز ’’گیم آف تھرونز‘‘ کی ادکارہ میسی ولیئمز نے کہا ہے کہ وہ جیسی اصل میں ہیں ویسے ہی لوگوں کے سامنے آتی ہیں ،انھوں نے بننا چھوڑ دیا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق میسی ولیئمز نے ’’ہیپی پلیس‘‘ میں اپنے بارے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں لوگوں کی سوچوں کے مطابق خود کو ڈھالکر اور یہ ظاہر کر کے تھک گئی تھی کہ میری زندگی میں سب ٹھیک ہے، کیونکہ میں سمجھتی تھی کہ اپنی زندگی بارے سب کے ساتھ بات کرنا ٹھیک نہیں ہے اور پھر ایک دن میرے ذہن میں خیال آیا کہ میں جو بھی ہوں وہی لوگوں کے سامنے آنا چاہیئے اور اس کے بعد سے میں پرسکون ہوں۔

تاریخ اشاعت : بدھ 15 مئی 2019

Share On Whatsapp