ٹی وی چینلز نے اپنے عید سپیشل شوز کی ریکارڈنگ کیلئے منصوبہ بندی شروع کر دی

15رمضان کے بعد کراچی اور لاہور میں خصوصی شوز کی ریکارڈنگ کا سلسلہ شروع ہو جائے گا

لاہور : عید الفطر کیلئے مختلف ٹی وی چینلز نے اپنے خصوصی شوز کی ریکارڈنگ کیلئے منصوبہ بندی شروع کر دی ،15رمضان کے بعد کراچی اور لاہور میں خصوصی شوز کی ریکارڈنگ کا سلسلہ شروع ہو جائے گا ۔مذکورہ شوز میں احسن خان ، فہد مصطفی ، وینا ملک ،ریما ،نادیہ خان سمیت دیگر میزبانی کے فرائض انجام دیتے نظر آئیں گے ۔ جبکہ کراچی اور لاہور سے تعلق رکھنے والی نامور شوبز شخصیات بھی شوز میں شرکت کریںگی ۔اس کے علاوہ پی ٹی وی کی جانب سے بھی عید الفطر کے لئے خصوصی شو پیش کیا جائے گا ۔

تاریخ اشاعت : بدھ 15 مئی 2019

Share On Whatsapp