سینئر اداکار طلعت حسین کی 15سال کے بعد کراچی سے لاہور آمد ،مزاحیہ شو میں شرکت

پندرہ سال پہلے اور اب والا لاہور بالکل تبدیل ہو چکا ،یہاں پر بھی بڑی بڑی عمارتیں بن چکی ہیں‘گفتگو

لاہور : سینئر اداکار طلعت حسین کی 15سال کے بعد کراچی سے لاہور آمد ،نجی ٹی وی چینل کے مزاحیہ شو میں بطور مہمان شرکت کی ۔ تفصیلات کے مطابق سینئر اداکار طلعت حسین نے میزبان کے مختلف سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں پندرہ سال کے طویل عرصے کے بعد کراچی سے لاہور آیا ہوں ، تب اور اب والا لاہور بالکل تبدیل ہو چکا ہے ،کراچی کی طرح یہاں پر بھی بڑی بڑی عمارتیں بن چکی ہیں ۔
لاہور سے میری بڑی خوشگوار یادیں وابستہ ہیں مگر مصروفیات کی وجہ سے یہاں نہیں آسکا ۔انہوں نے کہا کہ مجھے فن کی دنیا میں 58سال کا عرصہ گزر چکا ہے اور یہ سفر آج بھی جاری ہے ۔ ابتدائی طور پر میں نے ریڈیو پاکستان سے ایک ڈرامہ کیا تھا جس کی کامیابی کے بعد میرے لیے کامیابی کے راستے کھلتے گئے ،اداکاری کا سفر اتنا طویل ہو جائے گااسکامجھے گماں بھی نہیں تھا ۔

تاریخ اشاعت : بدھ 15 مئی 2019

Share On Whatsapp