تمباکو ،مشروبات پر مزید ٹیکس لگا کر صحت کے بجٹ میں اضافے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں‘ معاون خصوصی برائے صحت

جان لیوا بیماریوں کی روک تھام کے لئے احتیاطی تدابیر کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنے کیلئے کوششیں جاری ہیں‘ڈاکٹر ظفر مرزا

لاہور : صحت کے بارے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفرمرزا نے کہا ہے کہ حکومت وزیراعظم عمران خان کا وژن مدنظر رکھتے ہوئے عوام کو صحت اور تعلیم کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے۔سرکاری ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت صحت اور تعلیم کے شعبوں کو ترجیح دے رہی ہے۔انہوں نے جان لیوا بیماریوں کی روک تھام کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے آگاہی پیدا کرنے کے لئے کوششیں جاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزارت صحت تمباکو اور مشروبات پر مزید ٹیکس لگا کر صحت کے بجٹ میں اضافے کے لئے مختلف اقدامات کر رہی ہے۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 11 مئی 2019

Share On Whatsapp