سو شل میڈیا پر پولیو مخالف پروپیگنڈہ کرنے والوں کیخلاف بھرپور کارروائی کا آغاز

گوگل نے بھی یو ٹیوب پر پولیو مخالف مواد پھیلانے والوں کو وارننگ جاری کردی، بابر بن عطاء

اسلام آباد : سو شل میڈیا پر پولیو مخالف پروپیگنڈہ کرنے والوں کیخلاف بھرپور کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ۔ جمعہ کو چیئر مین پی ٹی اے نے وزیراعظم کے انسداد پولیو معاون بابرعطا کو ہنگامی مراسلہ بھیج دیا ۔ بابر عطاء نے بتایاکہ بڑی تعداد میں پولیو مخالف فیس بک پوسٹ کا خاتمہ کردیاگیا، یو ٹیوب سے سینکڑوں کی تعداد میں پولیو مخالف ویڈیو ز ہٹادی گئی۔
انہوںنے کہاکہ ٹوئٹر سے بڑی تعداد میں پولیو مخالف ٹویٹس کا خاتمہ کردیا گیا، گوگل نے بھی یو ٹیوب پر پولیو مخالف مواد پھیلانے والوں کو وارننگ جاری کردی۔ بابر بن عطا نے کہاکہ پولیو کے خلاف مواد اپ لوڈ کرنے والوں کو وارننگ کا سلسلہ جاری ہے۔حکومت نے قانونی چارہ جوئی کو مزید تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا کارروائی میں تیز ی کا فیصلہ فیس بک اعلیٰ حکام کے ساتھ طویل ویڈیو کانفرنس کے بعد عمل میں لائی گئی ہے۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 10 مئی 2019

Share On Whatsapp