Hainan Airlines Unveils Glamorous New Uniforms At Paris Couture Week

چینی ائیرلائن نے پیرس میں ہونے والے فیشن شو میں نئی اور مختلف قسم کی یونیفارم متعارف کرادی

اپنا تاثر ایک عالمی برانڈ کے طور پر  ابھارنے کے لیے ہائینان ائیرلائن نے پیرس کوچر ویک کے دوران  ایک نئی اور  کسی حد تک نرالی یونیفارم متعارف کرائی ہے۔
پانچویں نسل کی یہ گلیمرس یونیفارم  چینی ڈیزائنر لیورنس شو نے  ڈیزائن کی ہیں، جنہیں مشرقی اورمغربی امتزاج کی ڈیزائننگ کے حوالے سےجانا جاتا ہے۔انہوں نے اس یونیفارم کو ڈیزائن کرنے کے لیے قدیم روایات اور جدید رجحانات کو سامنے رکھ کر کام کیا ہے۔

انہوں نے 2 سال میں 1000 سے زیادہ بلیو پرنٹس تیار کیے، جس کے بعد جا کر ان یونیفارمز کا  ڈیزائن فائنل کیا ہے۔
ہائنان ائیرلائنز چین  میں سویلین کنٹرول میں چلنے والی سب سے بڑی ائیر لائن ہے۔جو اب چین سے نکل کر اپنے آپریشنز کو بڑھانا چاہتی ہے۔بلوم برگ کے مطابق ائیر لائن اپنی انٹرنیشنل فلائٹ کی تعداد کو دوگنا کرنے والی ہے۔

تاریخ اشاعت : پیر 10 جولائی 2017

Hainan Airlines Unveils Glamorous New Uniforms At Paris Couture Week
Share On Whatsapp