The 'Hanging Gardens Of Babylon' Reemerge In Shanghai As New, Leafy Residential Project

قدیم دور کا عجوبہ بابل کے معلق باغات ، اب چین میں تعمیر ہو رہے ہیں

چین میں قدیم دور کا عجوبہ دیوار چین تو موجود ہے ہی لیکن لگتا ہے کہ چین باقی کے عجوبوں کی بھی نقل تیار کر رہا ہے۔2500 سال تک غائب رہنے کے بعد بابل کے معلق باغات  اب شنگھائی، چین میں ایک رہائشی منصوبے کی شکل میں نظر آئیں گے۔
کچھ دنوں سے چینی سوشل میڈیا پر ایک نئے رئیل اسٹیٹ پراجیکٹ کی تصویریں وائرل ہیں۔ ان تصاویر میں شنگھائی کے پوٹوو ڈسٹرکٹ میں سوزہو دریا کے ساتھ سینکڑوں مکانات کے ٹیرس پر بڑے بڑے درختوں کو دکھایا گیا ہے۔

ان  مکانوں کے ڈیزائن اور درختوں کی وجہ سے ان کا تقابل  بابل کے معلق باغات سے  کیا جا رہا ہے۔
بابل کا ذکر 4000 سال قبل کی تحریروں میں بھی ملتا ہے۔689 ق م میں بادشاہ بنوکدنصریا بخت نصر دوم نے  بابل کو  دوبارہ تعمیر کرایا۔بخت نصر نے اپنی ملکہ کے لیے معلق باغات تعمیر کرائے تھے، جن کا شمار قدیم دور کے سات عجائبات میں ہوتا ہے۔

تاریخ اشاعت : پیر 10 جولائی 2017

The 'Hanging Gardens Of Babylon' Reemerge In Shanghai As New, Leafy Residential Project
Share On Whatsapp