British Muslim Radio Station Says It Broadcast 25 Hours Of Al-Qaeda Lectures By ‘mistake’

برطانیہ کا اسلامی ریڈیو اسٹیشن 25 گھنٹوں تک ”غلطی“ سے القاعدہ کے لیکچرز براڈکاسٹ کرتا رہا

ایک برطانوی اسلامی ریڈیو  کو 25 گھنٹوں تک  القاعدہ کے مبلغ انور العولقی کےلیکچرز براڈ کاسٹ کرنے پر بند کیا جا رہا ہے۔ برطانیہ کی ریڈیو ریگورلیٹری اتھارٹی آف کام نے شیفلیڈ  کے ایمان ایف ایم ریڈیو کے لائسنس کو  منسوخ کر دیا ہے۔ لوگوں نے شکایات کی تھیں کہ ایمان ایف ایم پر نشر ہونے والے لیکچرز میں مسلمان کمیونٹی کو جہاد کے لیے تیار رہنے اور غیر مسلموں کے خلاف  پرتشدد کاروائیوں کا کہا گیا  ہے۔


ایمان ایف ایم کے منیجرز کا کہناہے کہ انہوں نے غیر ارادی طور پر 2011 میں ڈرون حملوں میں مارے جانے والے  انور العولقی کے جہاد سے متعلق  لیکچرز چلا دئیے تھے۔
یہ لیکچرز انگریز ی زبان میں تھے اور 14 جون کو چلائے گئے تھے۔ اپنے لیکچرز میں انور العولقی نے لوگوں کو کہنا تھا کہ  وہ جیسی حیثیت کےمالک ہیں ، اللہ کی راہ میں جہاد کےلیے تیار رہیں، جو عبادت کی ایک قسم ہے۔
برطانوی براڈکاسٹنگ قوانین کے مطابق ریڈیو اور ٹیلی ویژن پر نفرت انگیز مواد کی اجازت نہیں۔
یاد رہے کہ انور العولقی کے ذمے  القاعدہ کے لیے لوگوں کو بھرتی  اور تربیت کرنے کا کام تھا۔
ایمان ایف ایم کے منیجرز کا کہنا ہے کہ انہیں انور العولقی کے لیکچرز یوٹیوب سے ملے تھے،جنہیں رمضان میں نشر کر دیاگیا۔ آف کام نے ریڈیو اسٹیشن کے موقف کو رد کر دیا ہے اور کہا ہے کہ اُن کی وضاحت قابل اعتبار نہیں ہے۔
آف کام نے ایمان ایف ایم کی انتظامیہ کو  وضاحت کےلیے 21 دن دئیے کہ قابل قبول وضاحت نہ دینے پر ریڈیو اسٹیشن کو  بند کر دیا جائے گا۔
ایمان ایف ایم کے ایگزیکٹیو محمد مغل کا کہنا ہے کہ یہ بہت بُرا ہوا ہے، ہمیں اندازہ نہیں تھا کہ اُن لیکچرز میں نفرت انگیز مواد  کی تبلیغ ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم بس مسلم ریڈیو اسٹیشن ہیں، جہاں عیسائی پریزینٹیٹرز کو  دعوت دی جاتی ہے۔

تاریخ اشاعت : پیر 10 جولائی 2017

Share On Whatsapp