لزلی مینویلے فلم ’’ لیٹ ہیم گو‘‘ کا حصہ بن گئیں

لاس اینجلس۔ : ہالی وڈ اداکارہ لزلی مینویلے فلم ’’لیٹ ہیم گو‘‘کا حصہ بن گئیں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق تھامس بیزوچا کی ہدایت کاری میں بننے والی سنسنی سے بھرپور تھرلر فلم ’’لیٹ ہیم گو‘‘ میں اداکار کیون کوسٹنر، ڈین لین مرکزی کردار میں جلوہ گر ہوں گی جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں اداکار جیفری ڈونوون، کیلی کارٹر اور دیگر اداکار شامل ہیں جس کے بعد اب لیسلی مینویل بھی فلم کا حصہ بن گئی ہیں۔ فلم کی کہانی ایک ریٹائرڈ فوجی افسر اور اس کی بیوی کے گرد گھمومتی ہے جو مونٹانا میں اپنے مویشی خانہ کو چھوڑ کر جنوبی اور شمالی ڈکوٹا میں اپنے اکلوتے پوتے کی تلاش میں نکلتے ہیں۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 18 اپریل 2019

Share On Whatsapp