تنقید نگار میری فلموں کے ساتھ ناانصافی کرتے ہیں، میلا جوویچ

لاس اینجلس : ہالی وڈ اداکارہ میلا جوویچ نے کہا ہے کہ جب بھی ان کی کوئی فلم ریلیز ہوتی ہے تو فلم کا ابتدائی ہفتہ ان کے لئے ہمیشہ دبائو کا شکار رہتا ہے اور فلم ’’ہیل بوائے‘‘ کے ساتھ بھی ایسا ہی ہوا ہے۔ اداکارہ نے انسٹاگرام پر فلم ’’ہیل بوائے ‘‘ کے باکس آفس پر اچھا بزنس نہ کرنے اور تنقید نگاروں کے منفی ردعمل پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ کچھ اچھا اور تفریح سے بھرپور دکھانے کے لئے سخت محنت کرنے کے ساتھ تنقید نگاروں کے منفی ردعمل کو بھی برداشت کرتے ہیں لیکن بعض اوقات تنقید نگار ان کی فلموں کے ساتھ ناانصافی کرتے ہیں لیکن ہمیں یہ چیز مدنظر رکھنی چاہیئے کہ یہ شوبز ہے۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 18 اپریل 2019

Share On Whatsapp