رائٹرز کو وہ عزت اور مقام نہیں دیا جاتا جس کے وہ مستحق ہیں، ایما تھامسن کی فلم انڈسٹری پر تنقید

لاس اینجلس : ہالی وڈ اداکارہ ایما تھامسن نے رائٹرز کے ساتھ افسوس ناک رویے پر فلم انڈسٹری کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ رائٹرز کو وہ عزت اور مقام نہیں دیا جاتا جس کے وہ مستحق ہیں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ ایما تھامسن کا کہنا تھا کہ رائٹرز کو فلم انڈسٹری میں کم تر سمجھا جاتا ہے، انہیں وہ عزت اور مقام نہیں دیا جاتا جس کے وہ مستحق ہیں یہاں تک کہ انہیں بغیر کسی وضاحت کے ملازمت سے بھی نکال دیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ نامکمل سکرپٹ کے ساتھ غیر معیاری کام کے رجحان کا مزید حصہ نہیں بن سکتیں جو اب ایک روایت بن چکی ہے، وہ نہیں جانتیں کہ اسے کیسے بدلا جائے لیکن اتنا ضرور جانتی ہیں کہ جب انہیں اچھے سکرپٹ پر مبنی فلم کی پیشکش ہوئی تو وہ ضرور اس کا حصہ بنیں گی۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 18 اپریل 2019

Share On Whatsapp