Unfit Imad Wasim Selected For World Cup 2019

سلیکشن کا دوہرا میعار،ان فٹ عماد وسیم کو ورلڈ کپ کا ٹکٹ مل گیا

آل راﺅنڈر فٹنس کا مطلوبہ معیار حاصل نہ کرسکے، انہیں فیور دےکر ٹیم میں شامل کیا:انضمام کا اعتراف

لاہور : مکی آرتھر کے ہیڈ کوچ بننے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم میں شمولیت کیلئے بار بار فٹنس کا ڈھنڈورا پیٹا جاتا ہے لیکن آل راﺅنڈر عماد وسیم کو ان فٹ ہونے کے باوجود ورلڈ کپ کا ٹکٹ مل گیا ہے ۔چیف سلیکٹر انضمام الحق نے جمعرات کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے آل راﺅنڈر عماد وسیم فٹنس کا مطلوبہ معیار حاصل نہ کرسکے لیکن انہیں فیور دے کر ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، عماد وسیم نے یویو ٹیسٹ میں 17پوائنٹس لیے تھے لیکن دیگر شعبوں میں ان کا فٹنس لیول ٹھیک تھا، ہم دو تین سال سے فٹنس کے معاملے میں سخت تھے لیکن عماد کو فیور دیا ہے، ڈاکٹروں نے بتایا ہے کہ وہ گھٹنے کی تکلیف کی وجہ سے مکمل فٹ نہیں ہیں۔
محمد حفیظ کی پاکستان ٹیم میں شمولیت ان کی فٹنس سے مشروط ہے۔جمعرات کی صبح ایک بار پھر عابد علی اور محمد حسنین کا نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں یویو ٹیسٹ لیاگیا جس میں دونوں نے 17.4 کا بنچ مارک حاصل کرکے ٹیم میں شمولیت کی آخری رکاوٹ بھی عبور کرلی۔انضمام الحق کا کہنا تھا کہ محمد عامرکی گزشتہ ایک سال کے دوران کاکردگی انتہائی ناقص تھی تاہم انہیںانگلینڈ کی سیریز میں شامل کرکے آخری موقع دیا گیا ہے، عامر کارکردگی دکھا کر ٹیم میں آسکتے ہیں۔آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں دو سنچریاں بنانے والے محمد رضوان کو ٹیم سے ڈراپ کرنے پر انہوں نے کہا کہ دوسرا وکٹ کیپر ٹاپ پرفارمر ہے، رضوان کو مستقبل میں موقع دیا جاسکتا ہے۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 18 اپریل 2019

Share On Whatsapp