جیمز گن نے فلم’’سوسائیڈ سکواڈ ‘‘ کے سیکوئل کے لئے جان سینا سے رابطے بڑھا لیے

لاس اینجلس : امریکی فلم سازجیمز گن نے اپنی فلم’’سوسائیڈ سکواڈ ‘‘ کے سیکوئل کے لئے ریسلر و اداکار جان سینا سے رابطے بڑھا لیے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی فلم سازجیمز گن 2016میں بننے والی فلم’’سوسائیڈ سکواڈ ‘‘ کے سیکوئل پر کام کر رہے ہیں جس کے لئے انہوں نے جان سینا سے رابطے بڑھا لیے،فلم میںمارگوٹ روبی ہارلے کوئین جبکہ جائی کورٹنی اپنے پرانے کردار کیپٹن بومرنگ کے ساتھ دکھائی دیں گے،فلم مین ادریس البا اورجان سینا کے کرداروں بارے تفصیل فراہم نہیں کی گئی۔توقع کی جا رہی ہے کہ فلم کی پروڈکشن پر کام رواں سال کے آخر میں شروع کیا جائے گا،فلم 6اگست2021میں ریلیز کی جائے گی۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 18 اپریل 2019

Share On Whatsapp