عینی طاہرہ نے استاد اسلم سبحانی سے گلوکاری کی تربیت حاصل کرنا شروع کر دی

لاہور : گلوکارہ عینی طاہرہ نے استاد اسلم سبحانی سے گلوکاری کی تربیت حاصل کرنا شروع کر دی، روزانہ تین گھنٹے ریاضت میں مصروف ہو گئیں۔ تفصیلات کے مطابق گلوکارہ عینی طاہرہ نے اپنی گائیکی میں مزید پختگی پیدا کرنے کے لئے جنون کی حد تک ریاضت کا سلسلہ شروع کر دیا ہے اور وہ روزانہ تین گھنٹے کی مسلسل ریاضت کررہی ہیں ۔ انکے استاد اسلم سبحانی گلوکارہ عینی طاہرہ کو ریاضت کروا رہے ہیں۔جن کا کہنا ہے کہ عینی طاہرہ بہترین اداکارہ ہونے کے ساتھ ایک خوبصورت آواز کی مالک بھی ہیں اور ان میں بڑا گلوکار بننے کی تمام صلاحیتیں موجود ہیں جو کہ بھی عظیم گلوکار میں ہو سکتی ہیں ۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 18 اپریل 2019

Share On Whatsapp