پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے اردن کے چیف آف سٹریٹجک پلاننگ اینڈ ڈیفنس ریسورس میجر جنرل نصیر الیتھمنی کی ملاقات

, باہمی اور پیشہ وارانہ دلچسپی کے امور اور دونوں ممالک کے مابین دفاعی اور سلامتی کے شعبے میں خصوصی تعاون کے امور پر تبادلہ خیال

راولپنڈی ۔ : پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے اردن کے چیف آف سٹریٹجک پلاننگ اینڈ ڈیفنس ریسورس میجر جنرل نصیر الیتھمنی نے ملاقات کی جس میں باہمی اور پیشہ وارانہ دلچسپی کے امور اور دونوں ممالک کے مابین دفاعی اور سلامتی کے شعبے میں خصوصی تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق اردن کے چیف آف سٹریٹجک پلاننگ اینڈ ڈیفنس ریسورس میجر جنرل نصیر الیتھمنی نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں آرمی چیف سے ملاقات کی ۔دونوں اطراف نے ملٹری ٹو ملٹری تعلقات بلخصوص تربیت اور انسداد دہشت گردی کے شعبے میں تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا--

تاریخ اشاعت : پیر 15 اپریل 2019

Share On Whatsapp