نے اپنا پہلا تین کیمروں اور ڈاٹ ناچ فون ’Camon i4“ لانچ کر دیا

”Capture more beauty“کے پراڈکٹ سلوگن پر ڈیزائن کیا گیا یہ فون تین عقبی کیمروں اورمارکیٹ میں تیزی سے ابھرتے ڈاٹ ناچ کی بدولت کیمن سیریز کے سب سے بہترین فون کے طور پر ابھر کر سامنے آیا ہے

Warning: call_user_func_array() expects parameter 1 to be a valid callback, function 'show_art_pic' not found or invalid function name in /home/urduquick/public_html/functions.php on line 87

اسلام آباد : ٹیکنو نے کیمن سیریز میں مزید اضافہ کرتے ہوئےCamon i4 لانچ کر دیا ۔ ”Capture more beauty“کے پراڈکٹ سلوگن پر ڈیزائن کیا گیا یہ فون تین عقبی کیمروں اورمارکیٹ میں تیزی سے ابھرتے ڈاٹ ناچ کی بدولت کیمن سیریز کے سب سے بہترین فون کے طور پر ابھر کر سامنے آیا ہے۔ Camon i4 کی لانچنگ کی تقریب لاہور کے ایک نجی ہوٹل میں منعقد کی گئی جس میں بڑی تعداد میں سلیبرٹیز، ٹیکنالوجی کی دنیا کے بڑے ناموں، بلاگرز، میڈیا کے نمائندوں اور فیشن انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

سبل چوہدری نے ریڈ کارپٹ کے میزبان کے فرائض انجام دیتے ہوئے تقریب کو اپنے دلکش انداز سے چار چاند لگا دئیے۔ان کے ساتھ ساتھ ملک کے معروف ریپر احمد علی بٹ نے بھی تقریب کی میزبانی کے فرائض انجام دئیے ۔

TECNO Mobile کے گلوبل وائس پریذیڈنٹHiger Zhao نے افتتاحی تقریر میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکنو ایک نئی کمپنی سے ایک کامیاب کمپنی تک کا سفر طے کرنے کے سنگ میل کو عبور کر رہا ہے۔
یہ صرف ہمارے صارفین کے اعتماد، ہماری محنت اور لگن کی وجہ سے ہی ممکن ہوا۔ آج جب ہم کیمن آئی فور لانچ کر رہے ہیں ، ہم اس بات کا اعادہ کرتے ہیں کہ ہم اپنے معیار اور صارفین کے اعتماد پر کبھی سمجھوتا نہیں کریں گے۔

تقریب کے اختتام پرملک کے معروف گلوکار فرحان سعید نے اپنی فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے حاضرین کو مسحور کر دیا۔

یہ بات یاد رہے کہ کیمن آئی فور 21,499 روپے کی قیمت میں، جبکہ اسی فون کا دوسرا ورژن جو کہ 4 جی بی ریم اور 64 جی بی میموری کا حامل ہے 25,999 روپے میں باآسانی دستیاب ہے۔

تاریخ اشاعت : پیر 15 اپریل 2019

Share On Whatsapp