India Announce Squad For ICC Cricket World Cup 2019

آئی سی سی ورلڈ کپ2019ءکے لیے 15رکنی بھارتی سکواڈ کا اعلا ن

دنیش کارتھک ٹیم میں شامل، رشبھ پانٹ جگہ نہ بنا سکے

نئی دہلی : بھارتی کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی ورلڈ کپ2019ءکے لیے 15رکنی سکواڈ کا اعلا ن کردیا ہے ۔ بی سی سی آئی کے پانچ رکنی سلیکشن پینل نے کپتان ویرات کوہلی اور کوچ روی شاستری کے ساتھ مشورے کے بعد ٹیم کا اعلان کیا ۔ اعلان کردہ سکواڈ میں ویرات کوہلی (کپتان)،روہت شرما(نائب کپتان)،مہندرا سنگھ دھونی(وکٹ کیپر)،شیکھر دھون، کیدھر جادھو، محمد شامی، جسپریت بمراہ، وجے شنکر، ہاردک پانڈیا،لوکیش راہول،دنیش کارتھک ،یزوندرا چاہل،کلدیپ یادو،بھونیشور کمار اورروندرا جدیجہ شامل ہیں ۔
نوجوان وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پانٹ اور امبتی رائیڈو ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب نہیں ہوسکے۔نیوزی لینڈ اور عالمی چیمپئن آسٹریلیا کے بعد بھارت ورلڈ کپ کے لیے اپنے سکوا ڈ کا اعلان کرنے والا تیسرا ملک ہے،آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں دوسرے نمبر پر موجود بھارتی ٹیم 5جون کو جنوبی افریقہ کے خلا ف میچ سے اپنی مہم کا آغاز کرے گی، روایتی حریف پاکستان اور بھارت 16جون کو آمنے سامنے ہوں گے۔یاد رہے کہ حال ہی میں بھارتی ٹیم کو اپنے ہوم گراﺅنڈ پر عالمی چیمپئن آسٹریلیا کے ہاتھوں سیریز میں 3-2سے شکست ہوئی تھی۔                   


تاریخ اشاعت : پیر 15 اپریل 2019

Share On Whatsapp