پاک بھارت میچ جنگ سے کم نہیں، وریندر سہواگ

پاک بھارت میچ میں بھارت کے پاس جیتنے کے سوا کوئی دوسرا آپشن نہیں ہے،سابق بھارتی کرکٹر

نئی دہلی : بھارت کے سابق مایاناز اوپنر وریندر سہواگ نے کہا ہے کہ پاک بھارت میچ جنگ سے کم نہیں، میچ میں بھارت کے پاس جیتنے کے سوا کوئی دوسرا آپشن نہیں ہے۔ عالمی کپ میں پاکستان کا بھارت سے مقابلہ 16 جون کو مانچسٹر کے میدان میں ہو گا۔ یہ وہی میدان ہے جہاں دو سال قبل پاکستان نے بھارت کو چیمپئینز ٹرافی کے فائنل میں شکست دی تھی۔ وریندر سہواگ نے گوا میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جب بھارت اور پاکستان آمنے سامنے ہوتے ہیں تو وہ صرف میچ نہیں ہوتا بلکہ وہ جنگ ہوتی ہے اور بھارت کو یہ جنگ کسی بھی حال میں جیتنی ہے۔
بھارتی فوج پر پلومہ میں خود کش حملے کے بعد 26 اور27 فروری والے واقعات نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی بہت بڑھا دی ہے اور بھارت کو اس محاذ پر کافی زیادہ حزیمت کا سامنا کرنا پڑا ہے، اب بھارت میں اس بات پر بحث چل رہی ہے کہ بھارت کو پاکستان کے خلاف میچ کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ۔ عالمی کپ 30 مئی سے شروع ہو رہا ہے جس میں 10 ٹیمز ایک دوسرے کے مدِ مقابل ہوں گی اور 4بہتریں ٹیمز سیمی فائنل کھیل سکیں گی۔
گزشتہ کھیلے جانے والےعالمی کپ مقابلوں میں پاکستان اور بھارت 6 بار آمنے سامنے آ چکے ہیں تاہم پاکستان کبھی عالمی کپ میں روایتی حریف کو ہرا نہیں سکا لیکن اس بار پاکستان کی ٹیم مضبوط ہو اور شائقین بھی پر امید ہیں کہ پاکستان بھارت کو ہرا کر اپنے تمام گزشتہ میچز کا بدلہ لے گا۔سہواگ کا کہنا تھا کہ ’کوئی کہتا ہے کہ ہمیں جنگ کرنی چاہیے اور کوئی کہ رہا ہے کہ جنگ نہیں کرنی چاہیے جبکہ کچھ کا خیال ہے کہ بھارت کو عالمی کپ مین پاکستان کے خلاف میچز کا بائیکاٹ کرنا چاہیے تاہم میرا کہنا ہے کہ ہمیں وہ کرنا چاہیے جو ملکی مفاد مین بہتر ہے‘۔

تاریخ اشاعت : اتوار 14 اپریل 2019

Share On Whatsapp