گلوکارہ راگنی نے دبئی میں اپنی شاندار گائیکی کا مظاہرہ کر کے میلہ لوٹ لیا

لاہور : گلوکارہ راگنی نے دبئی میں اپنی شاندار گائیکی کا مظاہرہ کر کے میلہ لوٹ لیا ۔ تفصیلات کے مطابق گلوکارہ راگنی کے ساتھ دبئی کے مقامی ہوٹل میں ایک شام منائی گئی جہاں راگنی نے دو گھنٹے تک اپنی شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کر کے حاضرین سے بھرپور داد حاصل کی ۔ شو میں دبئی ، پاکستان ، بھارت اور بنگلہ دیشن سے تعلق رکھنے والے شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔یاد رہے کہ گلوکارہ راگنی کا دبئی میں دوسرا شو تھا اس سے قبل وہ ایک کامیاب شو کر چکی ہیں ۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 13 اپریل 2019

Share On Whatsapp