مہک نور کا فرانس جانے کا خواب ادھورا رہ گیا

اداکارہ پرسوں سے شمالی علاقہ جات میں دو پشتو فلموں کی شوٹنگ کرنے جائیں گی

لاہور : اداکارہ مہک نور کا فرانس جانے کا خواب ادھورا رہ گیا ، پرسوں (پیر ) سے شمالی علاقہ جات میں دو پشتو فلموں کی شوٹنگ کرنے جائیں گی ۔ تفصیلات کے مطابق مہک نور نے پشتو فلموں کے معروف ہدایتکار ارشد خان کی دو فلمیں سائن کی ہیں جن میں انکے مد مقابل ارباز خان ،جہانگیر خان جانی اور شاہد خان سمیت دیگر اداکار شامل ہیں ۔ دونوں فلمیں عید الفطر پر ریلیز کی جائیں گی ۔ اس سلسلہ میں اداکارہ مہک نور شمالی علاقہ جات روانہ ہو جائیں گی جہاں وہ دونوں فلموں کی شوٹنگ میں حصہ لیں گی ۔ یاد رہے کہ مہک نور نے رواں ماہ فرانس جانے کا پروگرام بنا رکھا تھا اور انکی خواہش تھی کہ وہاں جا کر ایفل ٹاور دیکھیں مگر فلموں کی شوٹنگ کے باعث انہیں اپنا پروگرام ملتوی کرنا پڑا ۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 13 اپریل 2019

Share On Whatsapp