شالیمار تھیٹر میں آشا چوہدری نے ’’ڈیرا عاشقاں دا ‘‘سجا دیا شائقین کا رش لگ گیا

ڈاکٹر اجمل ملک کے ڈرامے ’’ڈیرا عاشقاں دا ‘‘میں آشا چوہدری کے ساتھ سونوبٹ، پنکی پری اورتابندہ علی نے بھی رنگ جما لیا

لاہور : شالیمار تھیٹر میں آشا چوہدری ن ’’ڈیرا عاشقاں دا ‘‘سجا دیا شائقین کا رش لگ گیا،تفصیلات کے مطابق شالیمار تھیٹر میں کامیابی سے جاری سٹیج ڈرامہ ’’ڈیرا عاشقاں دا ‘‘میں آشا چوہدری نے نیو ڈانس آئٹم کے ساتھ شاندار پرفارمنس دے کر ڈرامے کو سپر ہٹ بنادیا ہے ،آشا چوہدری کے ساتھ سنہری خان، سونوبٹ، پنکی پری اورتابندہ علی نے بھی رنگ جما لیا ہے ،حامد رنگیلا ،مختار چن،افشان چیمہ ،فضل عباس ،شجر عباس اور اسد مکھڑا نے بھی کامیڈی کی بدولت ’’ڈیرا عاشقاں دا ‘‘خوب گرم کر رکھا ہے ،اس ڈرامے کی تحریرو ہدایات ڈاکٹر اجمل ملک کی ہے جبکہ پروڈیوسر ملک طارق ہے۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 13 اپریل 2019

Share On Whatsapp