تھرپارکر، غذائیت کی کمی سے مزید 3 بچے انتقال کرگئے

اپریل میں انتقال کرنیوالے بچوں کی تعداد 27 اور رواں سال میں 227 ہو گئی

تھرپارکر : تھرپارکر میں غذائیت کی کمی و دیگر امراض کے باعث مزید3بچے انتقال کرگئے۔تفصیلات کے مطابق سول اسپتال مٹھی میں غذائیت کی کمی اوردیگرامراض کے باعث 24گھنٹوں کے دوران 3 بچے انتقال کرگئے ہیں۔زرائع محکمہ صحت کے مطابق بچوں کی عمریں 11 روز،6 روزاور تین دن تھی۔اپریل میں انتقال کرنیوالے بچوں کی تعداد 27 اور رواں سال میں 227 ہو گئی ہے۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 11 اپریل 2019

Share On Whatsapp