Slice Of Yellowfin Tuna Seen ‘thrashing About’ In Video

یلوفن ٹیونا مچھلی دوٹکڑوں میں کٹنے کے باوجود کافی دیر تک پھڑک سکتی ہے۔ ویڈیو دیکھ کر انٹرنیٹ صارفین حیران

انٹرنیٹ پر وائرل ایک ویڈیو میں دوٹکڑوں میں کٹی ہوئی ٹیونا مچھلی کو پھڑکتے دیکھ کر انٹرنیٹ صارفین حیران رہ گئے ہیں۔
ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ٹیونا مچھلی  کے ٹکڑے اتنی تیزی سے پھڑک رہے ہیں کہ جیسے ابھی ٹرے سے باہر جا گریں گے۔کسی ریسٹورنٹ میں بنی اس ویڈیو میں دیگر افراد مچھلی کے آخری لمحات کو دیکھ کر بظاہر ہنتے اور حیران ہوتے سنائی دے رہے ہیں۔


ویڈیو دیکھ کر بہت سے افراد کا کہنا ہے کہ  کٹنے کے بعد مچھلی کا اس طرح تڑپنا ممکن نہیں۔ تاہم  یہ صورت حال کچھ مختلف ہے۔ ڈیلی میل کے مطابق مسل موٹر نیورونز ،الیکٹریکل سگنلز سے فعال ہوجاتے ہیں اور پھر دماغ کےمرنے کے کافی دیر بعد تک  زندہ رہتے ہیں۔
جاپانی ملاح اس صورتحال سے بچنے کے لیے مچھلی کےدماغ کے عقبی حصے میں کوئی نوک دار چیزچھبوتے ہیں۔بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ اگر ٹیونا مچھلی کے دماغ کے عقبی حصے میں کوئی  نوک دار چیز یا کیل وغیرہ نہ چھبوئی جائے تو  مچھلی کا ذائقہ بھی تبدیل ہو جاتا ہے کیونکہ  کاٹے جانے پر مچھلی کے مسلز دودھ کا تیزاب(lactic acid) خارج کرتے ہیں۔
اس ویڈیو کو ٹوئٹر پر لاکھوں بار ری ٹوئٹ کیا جا چکا ہے۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 8 جولائی 2017

Share On Whatsapp