World's Largest Indoor Ski Resort Opens In Harbin

چینی کمپنی نے دنیا کا سب سے بڑا ان ڈور سکائی ریسورٹ بنا لیا

چین میں جہاں دنیا کا سب سے بڑا  تیرتا سولر فارم(تفصیلات اس صفحے پر)  بنا لیا ہے تووہاں چین اور بہت سی چیزوں میں دنیا سے آگے ہے۔اب چین میں دنیا کا سب سے بڑا ان ڈور سکائی ریسورٹ بھی بن گیا ہے۔
30 جون کو رئیل اسٹیٹ اور تفریح کے حوالے سے کام کرنے والی کمپنی ڈالیان وانڈا نے شمال مشرقی شہر ہربن  میں  سیاحوں کےلیے ایک اور پرکشش مقام بنا لیا ہے۔
6 ارب ڈالر کے ہربن وانڈا سٹی پروجیکٹ میں 1.6 سکوائر کلومیٹر  کا سکائی ریسورٹ بھی ہے۔
اس سکائی ریسورٹ میں 6 سکائی رن ہیں۔ جن میں سے سے بڑا 500 میٹر طویل ہے۔اس ریسورٹ کو ایک وقت میں 3000 افراد استعمال کر سکتےہیں۔اس سکائی ریسورٹ کا اندرونی درجہ حرارت منفی 5 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔سکائی ریسورٹ میں سب سے اونچا مقام 80 میٹر اونچا ہے۔اندازہ ہے کہ 2017 کے اختتام تک 4 لاکھ افراد  اس ریسورٹ کو استعمال کریں گے۔
وانڈا کا چین میں یہ چھٹا تھیم پارک ہے۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 7 جولائی 2017

World's Largest Indoor Ski Resort Opens In Harbin
Share On Whatsapp