California 19-year-old Wins Two Lottery Jackpots In One Week

کیلیفورنیا کی 19 سالہ لڑکی نے ایک ہی ہفتے میں دو بڑی لاٹری جیت لیں

کیلیفورنیا کی 19 سالہ لڑکی نے ایک ہی ہفتے میں 655,555ڈالر کی دو بڑی لاٹریاں جیت لی ہیں۔ کیلیفورنیا لاٹری کا کہنا ہے کہ روزا ڈومنگویز ایریزونا سے آتے ہوئے اپنے گھر جارہی تھیں کہ پاسو روبلز کے ایک گیس سٹیشن سے انہوں نے کچھ سکریچر خریدے۔ ان میں 5 ڈالر کا پاور5 کا ٹکٹ بھی تھا۔ اس ٹکٹ پر روزا کا سب سے بڑا 555,555 ڈالر کا انعام نکلا۔روزا نے  لاٹری جیتنے کے لمحے کے بارے میں لاٹری انتظامیہ کو بتایا کہ وہ بہت زیادہ نروس ہو گئیں تھیں اور رونا چاہتی تھیں۔

کچھ دن کے بعد روزا نے گرین فیلڈ کے والیرو گیس سٹیشن سے ایک اور 5 ڈالر کے لکی فارچیون ٹکٹ  کو خرید کر قسمت آزمانے کا فیصلہ کیا۔ اس بار بھی ان کا سب سے بڑا 1 لاکھ ڈالر کا انعام نکل آیا۔
روزا کا کہنا ہے کہ وہ انعامی رقم سے شاپنگ کریں گی اور ایک نئی کار خریدیں گی۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 7 جولائی 2017

Share On Whatsapp