وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے لاک ڈاون کا اعلان

مولانا فضل الرحمان نے کمر کس لی، لاک ڈاون کی حتمی تاریخ کے اعلان کا معاملہ جماعت اسلامی پر چھوڑ دیا

اسلام آباد : وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے لاک ڈاون کا اعلان، مولانا فضل الرحمان نے کمر کس لی، لاک ڈاون کی حتمی تاریخ کے اعلان کا معاملہ جماعت اسلامی پر چھوڑ دیا۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ مجلس عمل کے امیر اور جے یو آئی ف کے سربراہ مولان فضل الرحمان نے اسلام آباد لاک ڈاون کا اعلان کیا ہے۔ کے یو آئی ف کے اجلاس کے اختام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ متحدہ مجلس عمل کے ملین مارچ کاسلسلہ جاری رکھنے پر سب نے اتفاق کیا ہے۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد لاک ڈاؤن کا بھی منصوبہ ہے، اس حوالے سے جلد آگاہ کریں گے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اسلام آباد لاک ڈاؤن کی تاریخ کا تعین جماعت اسلامی کرے گی۔ مولانا فضل الرحمان نے تحریک انصاف کی وفاقی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عام آدمی کی قوت خرید جواب دے چکی ہے۔نیشنل ایکشن پلان بدنیتی پر مبنی پلان ہے۔
دینی مدراس پر کنٹرول حاصل کرنے کی مزاحمت کی جائے گی۔ آئین کی اسلامی دفعات کا تحفظ ہمارا مسئلہ ہے۔ متفقہ موقف ہے پاکستان کی نظریاتی شناخت کیلیے قومی سفر جاری رکھیں گے۔ مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا ہے کہ گزشتہ 6، 7 ماہ میں پاکستان کو مسائلستان بنایا دیا گیا ہے۔ اسرائیل کو تسلیم کرنے کی باتوں پر بھی ہم نے غور کیا ہے۔ اسرائیل کو تسلیم کرنا فلسطین اور پاکستان کے خلاف ہے۔ اسرائیل کو تسلیم کرنا کشمیر کے مسئلے کو خراب کرنے کا باعث بن سکتا ہے۔ نیوزی لینڈ کے واقعے کی مذمت کرتے ہیں۔ تاہم ہمیں حکومتی حلقوں میں دنیاکی طرح کرب دکھائی نہیں دے رہا۔

تاریخ اشاعت : منگل 19 مارچ 2019

Share On Whatsapp