جنگی جنون میں مبتلا مودی سرکار مکمل طور پر پاگل ہوگئی، پاکستان پر پھر سے حملہ کرنے کی دھمکی دے ڈالی

ہم پلوامہ حملہ بھولے نہیں ہیں، پاکستان اور دہشت گردوں کیخلاف مزید ایکشن لیں گے: بھارت کے نیشنل سیکورٹی ایڈوائزر اجیت دوول کی بھڑک

نئی دہلی : جنگی جنون میں مبتلا مودی سرکار مکمل طور پر پاگل ہوگئی، پاکستان پر پھر سے حملہ کرنے کی دھمکی دے ڈالی، بھارت کے نیشنل سیکورٹی ایڈوائزر اجیت دوول نے بھڑک مارتے ہوئے کہا ہے کہ ہم پلوامہ حملہ بھولے نہیں ہیں، پاکستان اور دہشت گردوں کیخلاف مزید ایکشن لیں گے۔ تفصیلات کے مطابق بھارت میں عام انتخابات کے انعقاد کی تاریخ کا اعلان کیا جا چکا ہے۔
بھارت کے موجودہ وزیراعظم نریندر مودی الیکشن جیتنے کیلئے کسی بھی حد تک جانے کیلئے تیار ہے۔ گزشتہ ایک ماہ کے دوران پاکستان کے ہاتھوں بدترین شکست سے دوچار ہونے کے باوجود مودی کا جنگی جنون کم نہیں ہوا ہے۔ گزشتہ ماہ کی 26 تاریخ کو بھارتی فضائیہ کی جانب سے پاکستان کی فضائی اور سرحدی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے خیبرپختونخواہ کے علاقے بالاکوٹ کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی۔
تاہم پاک فضائیہ کے خوف میں مبتلا بھارتی فضائیہ کے طیارے اپنا پے لوڈ ہی گرا کر فرار ہوگئے تھے۔ بعد ازاں بھارتی نے بالاکوٹ میں دہشت گردوں کے کیمپ کو نشانہ بنا کر 300 دہشت گرد ہلاک کرنے کا مضحکہ خیز دعویٰ کیا، جو کہ عالمی اداروں نے مسترد کردیا۔ بھارتی اپنے اس دعوے کو درست ثابت کرنے کیلئے کوئی ثبوت فراہم نہ کر سکا۔ بعد پاکستان کی جوابی کاروائی میں بھارت کا ایک مگ 21 اور ایک ایس یو 30 جنگی طیارہ مار گرایا گیا تھا۔
اس کاروائی کے دوران ایک بھارتی پائلٹ ابھی نندن گرفتار بھی کیا گیا تھا، جسے بعد میں جنگ کے خطرے کو ٹالنے کے مقصد سے رہا کر دیا گیا تھا۔ پاکستان کی جانب سے مسلسل بھارت کو پیغام بھیجا گیا کہ جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں، معاملات مذاکرات سے حل کیے جانے چاہیئں۔ دنیا بھر نے پاکستان کے اس موقف کو تسلیم کیا اور بھارت پر کسی بھی قسم کا پاگل پن کا مظاہرہ نہ کرنے کا دباو ڈالا۔
تاہم کچھ روز کی خاموشی کے بعد اب ایک مرتبہ پھر بھارت کی جانب سے پاکستان کو حملے کی دھمکی دی گئی ہے۔ بھارت کے نیشنل سیکورٹی ایڈوائزر اجیت دوول نے بھڑک مارتے ہوئے کہا ہے کہ ہم پلوامہ حملہ بھولے نہیں ہیں، پاکستان اور دہشت گردوں کیخلاف مزید ایکشن لیں گے۔ یوں بھارت کے نیشنل سیکورٹی ایڈوائزر اجیت دوول نے پھر سے پاکستان کو نقصان پہنچانے، پاکستان پر حملہ کرنے کی دھمکی دی ہے۔ یہاں یہ بات واضح رہے کہ اجیت دوول مودی کے انتہائی قریبی ساتھیوں میں سے ایک ہیں۔ مودی پاکستان کیخلاف کوئی بھی فیصلہ اجیت دوول کے مشورے کے بنا نہیں کرتے۔

تاریخ اشاعت : منگل 19 مارچ 2019

Share On Whatsapp