آئی جی پنجاب نے تونسہ میں ڈولفن اہلکاروں کی جانب سے رکشہ ڈرائیور پر تشدد کے واقعے کا نوٹس لے لیا

لاہور : انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب امجد جاوید سلیمی نے ضلع ڈی جی خان کی تحصیل تونسہ میں ڈولفن فورس کے اہلکاروں کی جانب سے رکشہ ڈرائیور پر تشدد کے واقعہ کافوری نوٹس لیتے ہوئے آر پی او محمد عمرشیخ سے فوری رپورٹ طلب کرنے کے ساتھ ذمہ داران کے خلاف سخت کاروائی کی ہدایت کی تھی جس پر فوری کاروائی کرتے ہوئے آر پی او ڈی جی خان نے واقعہ کی انکوائری ڈی ایس پی تونسہ سادات علی کے سپرد کردی ہے جس کے مطابق ذمہ داران کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 14 مارچ 2019

Share On Whatsapp