نیہا بلوچ کل سے ریالٹو تھیٹر راولپنڈی میں اسٹیج ڈرامہ ’’شکاری حسینہ ‘‘ میں پرفارم کریں گی

لاہور : اداکارہ نیہا بلوچ کل (جمعہ ) سے ریالٹو تھیٹر راولپنڈی میں اسٹیج ڈرامہ ’’شکاری حسینہ ‘‘ میں پرفارم کریں گی ۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ نیہا بلوچ نے اسٹیج ڈرامے کے لئے خصوصی آئٹم کے ساتھ ملبوسات بھی تیار کروائے ہیںا ور وہ آج جمعہ سے پہلی مرتبہ راولپنڈی کے ریالٹو تھیٹر میں شروع ہونے والے اسٹیج ڈرامے میں اپنے جلوے بکھیریں گی جبکہ دیگر کاسٹ میں عابدہ بیگ ،نازش ملک ،عالیہ یونس ، رانی جی ،علی شان ،عمران بیگ ،ریاض ،اکبر خان اور نوید لیاقت سمیت دیگر اداکار شامل ہیں ۔ڈرامے کے رائٹر و ڈائریکٹر لالہ یار خان اور پروڈیوسر عدیل شاہ یو کے ہیں۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 14 مارچ 2019

Share On Whatsapp