All Matches Of PSL’s Next Season Will Be Played In Pakistan: PM Khan

آئندہ سال پی ایس ایل کے تمام میچ پاکستان میں ہونگے:وزیراعظم عمران خان

آج پاکستان پہلے کی نسبت زیادہ محفوظ ملک ہے:تقریب سے خطاب

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے عوام کو خوشخبری دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ آئندہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے تمام میچ پاکستان میں ہونگے۔وزیراعظم پاکستان عمران خان نے یہ اہم اعلان اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے دہشت گردی کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جس کی وجہ سے آج پاکستان ایک محفوظ ملک ہے، مسلح افواج،سکیورٹی اداروں کی بدولت پاکستان میں امن قائم ہوا جس پر میں مسلح افواج،سکیورٹی ،انٹیلی جنس اداروں کو خراج تحسین پیش کرتاہوں،آئندہ پی ایس ایل مکمل طور پر پاکستان میں ہوگا۔
یاد رہے کہ2016ءمیں پاکستان سپر لیگ کا پہلا سیزن مکمل طور پر متحدہ عرب امارات میں کھیلا گیا تھا تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ نے 2017ءکا پی ایس ایل فائنل قذافی سٹیڈیم ،لاہور میں کروایا تھا لیکن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بیشتر غیر ملکی کھلاڑی پاکستان نہیں آئے تھے،پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن میں دو پلے آف میچز لاہور اور فائنل نیشنل سٹیڈیم ،کراچی میں کھیلا گیا جو انتہائی کامیاب ثابت ہوا،پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل4کے آخری 8میچز پاکستان میں کروانے کا اعلان کیا تھا جن میں سے 3میچز لاہور اور5کراچی میں کھیلے جانے تھے تاہم حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے باعث تمام میچز کراچی شفٹ کردیئے گئے،اب حکومت اور پاکستان کرکٹ بورڈ ملک میں انٹر نیشنل کرکٹ واپس لانے کے لیے سر توڑ کوششیں کررہے تھے ۔
ذرائع کے مطابق پاکستا ن میں پی ایس ایل میچز لاہور ،کراچی اور ملتان میں کروائے جانے کا امکان ہے جب کہ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم مکمل طور پر تیار ہونے کی صورت میں کچھ میچز وہاں بھی کروائے جاسکتے ہیں ۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 14 مارچ 2019

Share On Whatsapp