ہماری فلم انڈسٹری کو حکومتی سرپرستی کی ضرورت ہے ،ندا چوہدری

فلم میکر فلم اور سینما انڈسٹری کو بین الاقوامی مارکیٹ پر لانے کیلئے کوشاں ہیں:گفتگو

لاہور : ہماری فلم انڈسٹری کو حکومتی سرپرستی کی ضرورت ہے جب تک زوال پذیر پاک فلم انڈسٹری کی حکومت وقت سرپرستی نہیں کرے گی فلم انڈسٹری اپنے پاؤ ں پر کھڑی نہیں ہو سکتی ان خیالات کا اظہار فلم سٹیج کی معروف اداکارہ ند ا چوہدری نے گزشتہ روز ہمارے نمائندے سے گفتگو میں کیا انہوں نے کہا کہ جس طرح فلم میکر فلم اور سینما انڈسٹری کو بین الاقوامی مارکیٹ پر لانے کیلئے کوشاں ہیں اگر حکومت کی طرف مناسب سپورٹ مل جائے توہماری فلم انڈسٹری دنوں میں اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کر لے گی ،ند چوہدری نے مزید کہا کہ انشاء اللہ بہت جلد ہماری فلم انڈسٹری ایک بار پھر پوری دنیا میں یہ ثابت کر دے گی کہ جو ٹیلنٹ پاکستان میں ہے وہ کسی اور ملک میں نہیں۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 14 مارچ 2019

Share On Whatsapp