Woman, 71, Marries Her 16-year-old Toy Boy In Indonesia

خودکشی کی دھمکی دے کر انڈونیشیا کی 71 سالہ خاتون اور 16 سالہ لڑکے نے شادی کرلی

انڈونیشیا کی 71 سالہ خاتون  نے اپنے محبوب 16 سالہ لڑکے سے شادی کر لی۔شادی سے روکے جانے پردونوں نے خودکشی کی دھمکی دی تھی، جس کے بعد اُن کے گھر والوں نے انہیں شادی کی اجازت دے دی۔
اگرچہ اس جوڑے کی عمر میں 55 سال کا فرق ہے لیکن نوجوان سلامت ریایادی ،  روہایا نامی بیوہ سے شادی کر کے بہت خوش ہے۔ دونوں کی شادی کی تقریب کارن گنڈا گاؤں میں ہوئی۔


دونوں کی شادی گاؤں کے مکھیا کے گھر میں ہوئی۔ مکھیا نے میڈیا کو بتایا کہ دونوں نے خودکشی کی دھمکی دی تھی، جس کی وجہ سے شادی کی اجازت دینا پڑی۔
شادی کی فوٹیج میں دکھایا گیا ہے  کہ شادی ہونے  کے بعد ہلا گلا ہونے اور شور مچائے جانے پر سلامت شرم سے اپنے چہرے کو ہاتھوں سے چھپا لیتا ہے۔
کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ دونوں نے محبت کی شادی نہیں کی لیکن دونوں غریب بھی ہیں، اس لیے یہ بھی نہیں کہا جا سکتا کہ یہ شادی دولت کی وجہ سے ہوئی ہے۔
انڈونیشیا میں شادی کی قانونی عمر 19 سال ہے لیکن مذہبی بنیادوں پر کم عمری کی شادی بھی جائز ہے۔ ان دونوں کی شادی بھی نکاح عرفی ہے یعنی یہ معاشرے کے لیے تو قابل قبول ہے لیکن قانون کی نظر میں اس کی کوئی حیثیت نہیں۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 6 جولائی 2017

Share On Whatsapp