Pakistani Man Crushes World Record 29 Drink Cans While Holding A Raw Egg

پاکستان کے محمد راشد نے ہاتھ میں انڈہ پکڑ کر زیادہ سے زیادہ کین توڑنے کا گینیز ورلڈ ریکارڈ بنالیا

کراچی  سے تعلق رکھنےو الے محمد راشد مارشل آرٹس میں اپنی مہارت کے باعث پاکستان کا نام روشن کر رہےہیں۔ گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں اُن کے ریکارڈز کی فہرست وقت کے ساتھ ساتھ بڑھتی جا رہی ہے۔
حال ہی میں محمد راشد نے ایک انوکھا ریکارڈ بنایا۔ انہوں  نے اپنے ہاتھ میں کچا انڈا پکڑ کر رکھتے ہوئے دودرجن سے زائد ڈرنک کین توڑ ڈالیں۔
محمد راشد کو امید ہے کہ   وہ مارشل آرٹس کے تمام ریکارڈ اپنے نام کر لیں گے۔

تازہ ترین ریکارڈ میں محمد راشد نے اپنے ہاتھ میں انڈہ پکڑ کر رکھتےہوئے 30 سیکنڈ میں 29 ڈرنک کین توڑ ڈالیں۔
راشد نے انڈہ پکڑ کر رکھتے ہوئے تقریباً ایک سیکنڈ میں ایک کین کو توڑا۔ ریکارڈ بنانے کے لیے  ضروری تھا کہ محمد راشد کےہاتھ میں انڈہ  نہ ٹوٹے اور کین توڑنے کے بعد وہ انڈے کو گلاس میں توڑ کر دکھائیں کہ وہ اصلی انڈہ تھا۔
محمد راشد اس سے پہلے ایک منٹ میں ہتھیلی سے زیادہ سے زیادہ  ڈرنک کین توڑنے ، ایک منٹ میں سر سے زیادہ سے زیادہ  بوتلوں کے ڈھکن ہٹانے اور ایک منٹ میں سر سے زیادہ سے زیادہ سبز ناریل توڑنے کے ریکارڈ بنا چکے ہیں۔
محمد راشد پاکستان اکیڈمی آف مارشل آرٹس کے بانی اور صدر بھی ہیں۔

تاریخ اشاعت : بدھ 5 جولائی 2017

Share On Whatsapp