اسٹیج ڈرامہ پروڈیوسر چوہدری ذوالفقار اور علی اصغر نے عمرہ کی سعادت حاصل کر لی

اللہ سب مسلمانوں کواپنے گھر کی زیارت اور نبیﷺ کے روضہ رسول پر حاضری کا شرف نصیب فرمائیں

لاہور : معروف اسٹیج پروڈیوسر چوہدری ذوالفقار اور علی اصغر نے عمرہ کی سعادت حاصل کرلی۔عمرے کی ادائیگی کے بعد انہوں نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہم خوش قسمت ہیں کہ ہمیں اللہ کے گھر کی زیارت کا موقع نصیب ہوا ،انہوں نے کہا کہ اللہ کے گھر آکر جس قدر روحانی سکون میسر آیا ہے اس کو ہم لفظوں میں بیان نہیں کر سکتے۔اسٹیج ڈرامہ پروڈیوسر چوہدری ذوالفقار اور علی اصغر نے کہا کہ اللہ سب مسلمانوں کواپنے گھر کی زیارت نصیب فرمائیں اور اپنے پیارے نبیﷺ کے روضہ رسول پر حاضری کا شرف نصیب فرمائیں۔

تاریخ اشاعت : پیر 11 فروری 2019

Share On Whatsapp