Pakistan Women Team Need 160 To Win

تیسرا میچ ، ویسٹ انڈین ویمنز ٹیم کا پاکستان کو جیت کے لیے160رنز کا ہدف

ٹیلر کی نصف سنچری، ڈائنا بیگ اورنشرہ سندھو کی تین ،تین وکٹیں

دبئی : تین ون ڈے میچز کی سیریز کے فائنل معرکے میں ویسٹ انڈین ویمن ٹیم نے پاکستان کو جیت کے لیے160رنز کا ہدف دیدیا ہے۔آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کے سلسلے میں کھیلی جانے والی سیریز کے آخری میچ میں ویسٹ انڈیز ویمن نے ٹاس جیت پر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تاہم پہلے ہی اوور میں اسے بڑا نقصان اٹھانا پڑا جب اوپنر کیسیا نائٹ بغیر کوئی رن بنائے ڈائنا بیگ کے ہاتھوں پوویلین لوٹیں،ڈوٹن اور ٹیلر نے دوسری وکٹ کے لیے32رنز جوڑے جس کے بعد ڈوٹن28رنز بنا کررن آﺅٹ ہوئیں،ٹیلر اور کیمبل نے تیسری وکٹ کے لیے52رنز کا اضافہ کیا جس کے بعد ٹیلر52رنز سکور کرکے ڈائنا بیگ کا دوسرا شکا ر بنیں،اس کے بعد کوئی بھی ویسٹ انڈین ویمن کھلاڑی پاکستانی باﺅلرز کے آگے نہ ٹک سکی اور پوری ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم 159 آﺅٹ ہوگئی،فلیچر21رنز کے ساتھ ناٹ آﺅٹ رہیں،پاکستان کی جانب سے ڈائنا بیگ اور نشرہ سندھو نے تین، تین وکٹیںلیں جبکہ کائنات امتیاز،سدرہ بیگ اور ثناءمیرنے ایک ، ایک شکار کیا ۔




















تاریخ اشاعت : پیر 11 فروری 2019

Share On Whatsapp