معروف اداکار قوی خان نے وزیر اعظم کی حمایت کی اپیل کر دی

وزیر اعظم عمران خان اپنی قوم کی جانب دیکھ رہے ہیں ،ہمیں چاہیے کہ ہم ان کی بات مانیں ،ایک دن سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد : : معروف بزرگ اداکار قوی خان کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اپنی قوم کی جانب دیکھ رہے ہیں ۔ہمیں چاہیے کہ ہم ان کی بات مانیں ،ایک دن سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا تفصیلات کے مطابق ہاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو قائم ہوئے 6 ماہ کے قریب ہو چکے ہیں۔اس عرصے میں جہاں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے مشکل فیصلے کر کے رسک لیا وہیں کچھ اچھے خوش آئند فیصلے کر کے عوامی رائے عامہ کو اپنے حق میں ہموار بھی کیا۔
آئے دن ہی پاکستانی عوام حکومت کی جانب سے اچھے اقدامات کی خبریں سن رہی ہوتی ہے ۔تاہم کچھ شعبے واقعی ایسے ہیں جن میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے انقلابی تبدیلیاں متعارف کروائی ہیں۔جن میں ریلوے اور پاکستان پوسٹ سر فہرست ہیں۔اس کے علاوہ گرتی پڑتی پی آئی اے بھی اپنے قدموں پر کھڑی ہونے لگی ہے۔ایک جانب حکومت اپنے کارنامے گنواتے نہیں تھکتی تو دوسری جانب اپوزیشن حکومتی کو اناڑی قرار دیتے ہوئے مڈ ٹرم الیکشنز کی باتیں کرتی ہے۔
تاہم موجود حکومت کے ناقدین کے ساتھ ساتھ حامی بھی اکثر و بیشتر میدان میں رہتے ہیں ۔اسی سلسلے میں بات کرتے ہوئے معروف اداکار قوی خان نے موجودہ حکومت کی زبردست تعریف کی ۔انکا کہنا تھا کہ اللہ نے وزیر اعظم عمران خان کو عہدہ دیا ہے ۔ہمیں چاہیے کہ ہم انکی حمایت کریں۔انکا کہنا تھا کہ ہم پاکستان کی وجہ سے ہیں اور ہماری پہچان اسی وجہ سے ہے۔
یہ قائم رہے گا اور اس کےسایے میں ہم سب بگڑے ہوئے بھی ٹھیک ہو جائیں گے۔انکا کہنا تھا کہ ہمیں چاہے کہ ہم عمران خان کی بات کریں وہ آج ہماری جانب دیکھ رہے ہیں اور وہ ہم میں سے ہی ہیں۔انکو ہر چیز کا پتہ ہے۔میں شروع سے ہی عمران خان کا مداح رہا ہوں مجھے ان پر یقین ہے۔انکا کہنا تھا کہ ایسا نہیں کہنا چاہیے کہ یہ ہو گیا تو وہ ہو گیا۔ہمیں عمران خان کی اچھائیوں پر عمل کرنا ہوگا۔وہ سب کچھ پاکستان کے لیے کر رہے ہیں۔تھوڑا موقع دے دو بھائی ،انکو موقع دینے میں کوئی حرج نہیں ہے۔

تاریخ اشاعت : اتوار 10 فروری 2019

Share On Whatsapp