بھارت میں سوائن فلو سے ہلاکتوں کی تعداد 169 ہوگئی

نئی دہلی : بھارت بھر میں سوائن فلو سے ہلاکتیں 169 ہو گئی ہیں۔ ریاست ہماچل پردیش میں سوائن فلو گزشتہ 20دنوں 10 افراد موت کے منہ میں چلے گئے۔ بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق ریاست ہماچل پردیش میں سوائن فلو وبائی صورتحال اختیار کر چکی ہے جبکہ گزشتہ 20 دنوں کے دوران 10 افراد جان کی بازہ ہار چکے ہیں جن میں سے 7 ہماچل اور 3 پی جی آئی چنڈی گڑھ میں ہلاک ہوئے ہیں۔ سوائن فلو سے متاثر 35 افراد کو ہسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے ۔ دوسری جانب ریاستی حکومت نے الرٹ جاری کر تے ہوئے کہا ہے کہ سوائن فلو سے بچنے کے لئے ضروری ہے کہ کھانسی، بخار اور زکام ہونے کی صورت میں فوراً ہسپتال سے رجوع کیا جائے۔ مجموعی طور پر بھارت بھر میں سوائن فلو سے ہلاکتیں 169 ہو گئی ہیں۔

تاریخ اشاعت : منگل 29 جنوری 2019

Share On Whatsapp